سردی کی شدت میں کمی کے باوجود گہرا کہر

   

شہر کے عوام کو خوشگوار تجربہ ۔ ہائی وے پر ڈرائیورس کی رفتار سست
حیدرآباد۔26ڈسمبر(سیاست نیوز) دونوں شہروں اور اضلاع میںسردی کی لہر میں گذشتہ دو یوم سے کمی آئی ہے لیکن آج شہر کے علاوہ اطراف میڑچل ‘ ملکاجگری‘ وقارآباد کے علاوہ رنگاریڈی میں صبح 9 بجے تک بھی گہرا کہر دیکھا گیا جس کے سبب موٹر سیکل رانوں و ڈرائیورس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں موسی ندی کی گذرگاہوں کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں گہرا کہر دیکھا گیا جس سے کئی مقامات پر عوم کو تصویر کشی کرتے دیکھا گیا ۔ شہر میں بہت کم ایسے نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں اور کہر کا تجربہ شدید سردیوں میں ہوتا ہے لیکن آج جس طرح کا کہر تھا اس سے دہلی کی کہر کی یاد تازہ ہونے لگی تھیں ۔گذشتہ چندبرسوں سے کہر آلود موسم ریکارڈ کیا جانے لگا ہے لیکن ڈسمبر کے اواخر میں اس موسم میں اس مرتبہ قبل از وقت تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ چند یوم کے دوران کہر آلود ماحول کی توقع نہیں تھی لیکن 26ڈسمبر کی صبح کہر نے شہریوں بالخصوص صبح ڈرائیونگ کرنے والوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔شہر کے اطراف‘ بی این ریڈی نگر‘ ونستھلی پورم‘ ایل بی نگر‘ ناگول‘ بندلہ گوڑہ ‘ عبداللہ پور میٹ ‘ حیات نگر‘ وقارآباد‘ چیوڑلہ ‘ تانڈور کے علاوہ ملکاجگری‘ اپل ‘ گھٹکیسر‘ حیدرآباد ۰ ورنگل ہائی وے پر گہرا کہر تھا اور ان مصروف شاہراہوں پر ٹریفک کی رفتار سست رہی ۔ ماہرین کی جانب سے اولین ساعتوں سے الرٹ جاری کیا جانے لگا تھا اور موٹر وہیکل کی رفتار کو کم رکھنے کی تاکید کی جا رہی تھی۔ کہر کی وجہ سے ڈرائیورس کو راستہ صاف دکھائی نہیں دے رہا تھا اور وہ لائیٹس آن رکھنے پر مجبور تھے ۔ م