سرسلہ ایم ایل اے کیمپ آفس کے گھیراؤ کی کوشیش

   

Ferty9 Clinic

یوتھ کانگریس قائدین گرفتار، انتخابی وعدوں کی عدم تکمیل کا ٹی آر ایس پر الزام

گمبھی راؤ پیٹ۔نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے اور انھیں بے روزگاری بھتہ دینے میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے آج سرسلہ مستقر پر یوتھ کانگریس کی جانب سے ایم ایل اے کیمپ آفس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی، یوتھ کانگریس قایدین و کارکنان جن کی قیادت اسمبلی حلقہ سرسلہ یوتھ کانگریس صدر سی شیکھر کررہے تھے نوجوانوں کو نوکریوں کی فراہمی اور بے روزگار افراد کو روزگار دینے کا پر زور مطالبہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر اور حلقہ سے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر کے ٹی آر کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کیمپ آفس کا محاصرہ کرنے کی کوشش میں کیمپ آفس کی طرف بڑھ رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی، اس دوران پولیس اور یوتھ کانگریس کارکنوں کے درمیان تھوڑی سی کشیدگی پیدا ہوگئی ، پولیس نے ان یوتھ کانگریسیوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے محروس کردیا۔ آج یوتھ کانگریس کے اس پروگرام کے پیش نظر پولیس کی جانب سے بعض مقامات و علاقوں کے منڈلوں میں بھی قبل از وقت یوتھ کانگریس قایدین و کارکنوں کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، بعدازان یوتھ کانگریس قائدین نے پولیس کی جانب سے گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کے ٹی آر نے انتخابات کے دوران بے روزگاروں کو نوکریاں اور تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔ قائدین نے حق کی خاطر آواز اٹھانے والوں کو پولیس کی جانب سے زبردستی گرفتاری اور انھیں محروس کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری آپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے بے روزگاروں کو ماہانہ وظیفہ منظور کرے ورنہ یوتھ کانگریس کی جانب سے اس طرح کے مزید احتجاجی دھرنے منظم کئے جائیں گے۔