سرسلہ میں آج چیف منسٹر ‘ ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کرینگے

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کل اتوار کو راجنا سرسلہ ضلع میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کرینگے ۔ یہ مکانات مندے پلی میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ وہ مکانات کے پٹے استفادہ کنندگان میں تقسیم کرینگے ۔ چیف منسٹر ڈرائیونگ اینڈ ریسرچ سنٹر ‘ انٹیگریٹیڈ ڈسٹرکٹ کلکٹوریٹ کامپلکس ‘ گورنمنٹ نرسنگ کالج اور ماڈرن اگریکلچر مارکٹ یارڈ کا بھی افتتاح کرینگے ۔