گمبھی راوپیٹ،سرسلہ۔ 10 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ وہ مقامی رکن اسمبلی سرسلہ کی جانب سے سرسلہ میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار تقریب میں روزہ داروں کی بڑی تعداد بشمول صدر مساجد کمیٹی حافظ محمد سمیع سابقہ مساجد کمیٹی صدور شیخ یوسف ، عبدالستا ر وغیرہ نے شرکت کرتے ہوئے اجتماعی طور پر روزہ افطار کیا۔اس موقع پر مختلف مساجد کی کمیٹیوں کے ذمہ داران، بی آر ایس کے مسلم قائدین اور پارٹی کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ افطار پروگرام شرکاء نے باہمی اتحاد و بھائی چارے کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر قائدین نے عوام سے قریبی روابط برقرار رکھنے اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔