سرسلہ میں پولیس ملازمین کی سیکل ریالی

   

Ferty9 Clinic

ڈیوٹی کے دوران جان نثار کرنے والے اہلکاروں کو خراج

گمبھی راو پیٹ : سرسلہ میں برائے ہفتہ شہدائے پولیس ملازمین کے طور پر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ایس پی بی کے راہل ہیگڑے ، ڈی ایس پی چندر شیکھر سمیت دیگر پولیس ملازمین نے حصہ لے کر سائیکل چلائی، اس سیکل ریالی امبیڈکر چوراستہ سے نیتننا چوک ،نیا تالاب تک، چندرام پیٹ کے راستے مانیر ندی تا بتوکما گھاٹ تک جاری رہی جس میں پولیس ملازمین نے پر جوش انداز میں حصہ لیتے ہوئے سیکلینگ کی۔ اس موقع پر ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے نے ملازمین کی اس سیکل ریالی کو مخاطب کرتے ہوے ڈیوٹی کی دوران سماج میں امن و امان کی برقراری کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید ملازمین کی یاد تازہ کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور انھوں نے پولیس ملازمین کو اپنی جانی نقصانات کاشمار نہ کرتے ہوئے عوام کی حفاظت اور امن و سلامتی کے تحفظ کے عزم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی کی کوششوں کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں پولیس فلیگ ڈے کا انعقاد کرتے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں شہداء کی قربانیوں سے تحریک لے کر عوام کے ساتھ مزید قربت حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ پولیس کی ملک میں اچھی ساکھ ہے اور وہ اسے مزید فولادی بنانے کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پولیس شہداء کی قربانیاں یادگار ہونی چاہئیں اور کمیونٹی کے ہر فرد کو ان کی اُمنگوں کے مطابق ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ ہر شخص کو روزآنہ ایک گھنٹہ سائیکل چلانا چاہیے تاکہ سائیکل چلا کر صحت مند جسم حاصل کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ شہدائے ہفتہ برائے پولیس ملازمین کے تحت جاری پروگرام کے لئے 31 تاریخ کو منتخب ملازمین کوتحائف دیئے جائیں گے۔ 17ویں بٹالین کے کمانڈنٹ ایلس نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے عوام کی مزید موثر خدمت کی جائے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک میں داخلی سلامتی اور انتشار پھیلانے والی قوتوں سے عوام کا تحفظ کسی بھی قربانی کے بغیر عوامی تحفظ کے بنیادی مقصد کے طور پر آگے بڑھنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چندر شیکھر، سی آئی ایس انیل کمار، اپیندر، آر آئی ایڈمن کمارسوامی، ایس آئی لکشماریڈی، سدھاکر، اور بٹالین کے افسران کے ساتھ اسسٹنٹ کمانڈنٹ پارتھا سارتھی ریڈی، آر آئی ز پی نارائنا اور پی راجندر اور دیگر عملہ موجود تھا۔