سرسلہ کی ڈاکٹر شوبھا رانی کو نیشنل سروس ایوارڈ

   

Ferty9 Clinic

گمبھی راوپیٹ۔ گزشتہ دنوں پٹنہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2020۔2021 کے لیے ملک کی سطح پر بہترین خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کو نیشنل سروس ایوارڈز پیش کیے گیے جن میں راجننہ سرسلہ ضلع مستقرکی خواتین ونگ کی صدر اور نامور ماہر گانا کالوجسٹ ڈاکٹر پنتاگانی شوبھارانی، سرسلہ میں طویل عرصے سے طبی خدمات فراہم کر رہی ہیں، کا انتخاب کیا گیا۔ جس کے تحت انڈین میڈیکل اسوسی ایشن ریاسی صدر ڈاکٹر سمپت راو ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن قومی صدر ڈاکٹر جے لال کے ہاتھوں ڈاکٹر شوبھا رانی ایوارڈ حاصل کیا۔سرسلہ کی ماہرڈاکٹر شوبھا رانی کواس ایوارڈ کے ملنے پر ساتھی ڈاکٹروں نیمبارک باد دی اور ڈاکٹر شوبھرانی سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جو ایک خاتون ڈاکٹر ہیں جنہوں نے اپنی شاندار خدمات کے لیے ضلع سرسلہ اکو قومی شناخت دلائی ہے۔