سرقہ میں ملوث دو فرضی صحافیوںکی گرفتاری: ڈی ایس پی

   

کاماریڈی ۔ ڈی ایس پی کاماریڈی مسٹر سومناتھ، سرکل انسپکٹر چندر شیکھر ، نے آج یہاں ڈی ایس پی آفس میں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فرضی صحافی فرضی شناختی کار ڈ تیار کرتے ہوئے غیر قانونی کاموں سے پولیس سے بچنے کیلئے صحافت کا غلط استعمال کرتے ہوئے سرقہ کی واردات کرنے والے دو فرضی صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ مسٹر سومناتھ نے بتایا کہ 13؍ اگست کے روز کاماریڈی کے تمک پلی سے تعلق رکھنے والے راجیشور ایس بی ایچ اندرا نگر سے 88 ہزار ڈرا کرتے ہوئے واپس اپنے آبائی مقام تمک پلی جارہے تھے تمک پلی کے حدود میں سدھاکر اور ستیش دونوں ان کا پیچھا کرتے ہوئے راجیشور کو روک کر بات چیت کی اور اس پر حملہ کرتے ہوئے اس کے پاس موجود ہ 88 ہزار چھین کر فرار ہوگئے جس پر راجیشور نے رورل پولیس اسٹیشن دیون پلی پہنچ کر شکایت کرنے پر سرکل انسپکٹر رورل چندر شیکھر کی قیادت میں پولیس نے سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی بنیاد پر سدھاکر اور ستیش کی شناخت کی اور یہ دونوں کا تعلق ٹیکریال سے ہے طلایہ کردی میں مصروف پولیس ٹیکریال کے پاس مشتبہ حالت میں پائے جانے پر پولیس اسٹیشن لاکر پوچھ تاچھ کرنے پر سرقہ کا انکشاف کیا اور مسروقہ روپیوں سے 12 گرام سونے کی چین خریدی تھی اور اسے بھی حاصل کرلیا ۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپئے نقد دو سیل فون ،دو بائیک حاصل کئے گئے ۔ پولیس نے اسے حاصل کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں پولیس سے بچنے کیلئے صحافیوں کی حیثیت سے فرضی شناخت بناتے ہوئے فرضی کارڈوں کا استعمال کررہے تھے ۔ ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔