سرقہ کرنے والی عادی مجرمین کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس نے مکانات میں سرقہ کرنے والی عادی مجرمین کی ایک تین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون محترمہ سائی شری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 21 سالہ ایم اکلیش کمار ساکن عنبرپیٹ، 24 سالہ بی ابھیلاش ساکن عطا پور اور 23 سالہ سی سندیپ کمار ساکن عطا پور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 لاکھ روپے مالیتی اشیاء بشمول 87 گرام طلائی اور 928 گرام چاندی کی اشیاء ایک کیمرہ موٹر سائیکل و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق آکاش کمار اور ابھیلاش عادی مجرمین ہیں جو پہلے معمولی چوریاں کرتے تھے جس کے بعد سندیپ کمار اپنی ٹولی میں شامل کرتے ہوئے انہوں نے مکانات میں سرقہ کی وارداتوں کو انجام دینا شروع کردیا۔ اپنی موٹر سائیکل پر کالونیوں میں گھومتے ہوئے بند مکانات کا جائزہ لیا جاتا اور اس کے بعد مکانات کا تالہ توڑ کر واردات کو انجام دیتے رہی۔ پولیس نے بتایا کہ آکاش کمار نے ایل بی نگر حدود میں سال 2016 کے دوران 8 وارداتیں انجام دیں جبکہ سندیپ کمار نے راجندر نگر حدود میں سال 2018 کے دوران عصمت ریزی کی واردات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ ع