ماسکو: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اپنے ٹیلی گرام چینل میں انکشاف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے ایک ملازم نے رواں سال موسم بہار میں روس کے تیور ریجن میں ریلوے کی سگنل لائٹ چرائی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں روس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک امریکی سفارت کار کو ریلوے لائن کے کنارے لگی ایک سگنل لائٹ کو توڑ کر اُسے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔یہ ویڈیو چند ماہ پہلے کی ہے واقعے کے بعد روسی پولیس نے امریکی سفارت کار کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ شمالی روس کے شہر تیور کے قریب اوستاشکوف ریلوے اسٹیشن کے پاس پیش آیا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سخت انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے ، ان کا کہنا تھا کہ خطرہ اس بات کا تھا کہ امریکی شہری کی اس حرکت نے ٹرین کے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اوسٹاکوف کا مرکز ریلوے کا ایک مصروف ریلوے ٹریک ہے ۔