سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

   

کاماریڈی :ڈی ایس پی کاماریڈی مسٹر سومناتھم نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ایک سارق کو گرفتار کیا گیا ،کر ڈی ایس پی آفس میں منعقدہ صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعظم پورہ کالونی کے ماروتی 7تاریخ کے روز سیلانی بابا کالونی میں محمد عبدالرحیم کے مکان کی قفل شکنی کرتے ہوئے 4,500 روپئے اور طلائی زیورات لیکر فرار ہوگیا تھا ۔ گاندھی چوک پر سی سی ایس اور ٹائون ایس آئی راملو نیچے اوپر تنقیح کررہے تھے کہ مشتبہ حالت میں گھومنے والے ماروتی کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر بتایا کہ 2007 ء سے سرقہ کو انجام دے رہا ہے دو مرتبہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکا تھا جیل سے واپسی کے بعد ماکلور ، بودھن ، ایڑپلی ، کاماریڈی ، یلاریڈی ، رامائم پیٹ ، اندلوائی میں سرقہ کو انجام دیا ہے اور یہاں پر پکڑے جانے پر جیل کی بھی سزا ء کاٹ چکا ہے اور حال ہی میں چار مقامات پر سرقہ کیا ہے سارق سے 5 تولہ سونا برآمد کیا گیا اس کیس کی نمایاں تحقیق کرنے پر ایس ایچ او نریش ، سی سی ایس سی آئی ملیش گوڑ دیگر ٹیم کی ستائش کی ۔
نابالغ لڑکی کا جنسی استحصال
یلاریڈی۔ نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کرکے اور اسے حاملہ کرنے والے نوجوان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ سب انسپکٹر سائی ریڈی منڈل گندھاری کے مطابق بودھن مستقر سے تعلق رکھنے والی نابالغ لڑکی منڈل گندھاری کے ایک موضع میں اپنے نانی کے گھر آئی تھی ۔ موضع سے تعلق رکھنے والا شیکھر نامی نوجوان نابالغ لڑکی کو بہلا پھسلاکر اس کے ساتھ جنسی استحصال کرتا تھا ۔ لڑکی کو پیٹ کا درد ہونے پر اسے دواخانہ لے جانے پر معلوم ہوا کہ چار ماہ کی حاملہ ہے ۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے گندھاری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ جس پر یلاریڈی ڈی ایس پی سرینواسلو نے موضع پہونچکر تحقیقات کی ہیں ۔