قانون کے ہاتھ سے کوئی بچ نہیں سکتا ، کاغذ نگر ڈی ایس پی محمد وحید الدین کی پریس کانفرنس
کاغذ نگر۔ 19 اکٹوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں آج ڈی ایس پی کاغذ نگر محمد وحید الدین نے ٹاؤن سرکل پریم کمار،رورل سرکل انسپکٹر کمار سوامی، ٹاؤن ایس آئی سداکر ،ایس آئی سریکانت کے ساتھ مل کر پرسمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی کاغذ نگر محمد وحید الدین نے کہا کہ ایک سال قبل کاغذ نگر پولیس ڈیویژن کے حدود میں مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کاغذ نگر میں سرقہ کے دو کیس، ڈبہ گاؤں میں ایک کیس، سرپور ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایک کیس، اور کوٹالہ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس گزشتہ 2024 میں سرقہ کے پانچ کیس شکایت و درج کیے گئے تھے، اس سلسلے میں کاغذ نگر ٹاؤن پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے سرخ کرنے والی ٹیم کی تلاش میں شدت پیدا کردی گئی۔ اس سلسلے میں گوتم بسواس کو اپنی حراست میں لے کر لگ بھگ 17 تولے سونے کو ضبط کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ سمیر منڈل کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی. اس موقع پر ڈی ایس پی کاغذ نگر محمد وحید الدین نے کہا کہ قانون کے ہاتھوں سے کوئی بچ نہیں سکتا اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دکانداروں کو گھر کے مالکین سے اپیل کی کہ اپنے اپنے گھروں کے روبرو سی سی کیمروں کو تنصیب کرتے ہوئے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کا عوام کو مشورہ دیا. انہوں نے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو باز انے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں سرقہ کی ٹولی کو گرفتار کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے خصوصی پولیس ٹیم کے پولیس نوجوانوں محمد نوشاد،ناگاراجو، پرشوتم،راجو کو مبارکبادی پیش کی۔