سرور نگر میں عزت نفس کے لیے ایک شخص کا قتل

   

بین مذہبی شادی سے لڑکی کے رشتہ داروں کی ناراضگی
حیدرآباد : /4 مئی (سیاست نیوز) سرورنگر علاقہ میں آج رات دیر گئے ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ یہ قتل عزت نفس کیلئے کیا گیا ہے چونکہ بین مذہبی شادی سے لڑکی کے رشتہ دار ناراض تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سرور نگر تحصیلدار دفتر کے قریب 25 سالہ بی ناگراجو جس نے آریہ سماج مندر میں /31 جنوری کو سیدہ اشرین سلطانہ عرف پلوی نامی لڑکی سے شادی کی تھی کے ہمراہ جارہا تھا ۔ اسی دوران بعض نامعلوم افراد نے اچانک اس جوڑے کو روک کر ناگراج پر تیز دھاری شئے سے سر پر مسلسل وار کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور راہ گیروں کی جانب سے اس واقعہ کے بارے میں تفصیلات اکٹھا کرنے کے نتیجہ میں علاقہ میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہوگئی ۔ قتل کی اطلاع ملنے پر سرورنگر پولیس کی ایک ٹیم موقع واردات پر پہنچ گئی اور وہاں پر ڈاگ اسکواڈ اور سراغ رسانی دستہ کو طلب کرلیا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ بین مذہبی شادی ہونے کے نتیجہ میں یہ قتل کیا گیا ہے اور مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ ب