سرپورٹاون میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی یوم تاسیس

   

سرپور ٹاون /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں پیر کے روز یوم تاسیس کے موقع پر ٹی آر ایس پارٹی صدر سرینواس اور منڈل پریشد معاون صدر سید خیضر حسین نے 20 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ٹی آر ایس پارٹی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد عفت حسین ، ڈپٹی سرپنچ مہیش ، کیشور اور ایس سی سیل نائب صدر پرساد کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

سفید راشن کارڈ کنندوں کو امدادی رقم جاری کرنے کا مطالبہ
بودھن /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شیخ محی الدین پاشاہ صدر ٹاون کانگریس بودھن نے اپنے ایک صحافتی بیان میں انہوں نے ٹی آر ایس حکومت سے خواہش کی کہ ازراں فروش ( فیر پرائس شاپ ) سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو مفت سربراہ کئے جارہے چاول کو غریب افراد کسی نہ کسی طرح حاصل کرلے رہے ہیں لیکن امدادی رقم پندہ سو روپئے بنک سے حاصل کرنے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کانگریس قائد نے کے سی آر سے خواہش کی کہ آئندہ ماہ چاول کے ساتھ ا مدادی رقم کی موثر ادائیگی کیلئے مثبت انتظامات کرنے کی سی ایم سے خواہش کی ۔