حیدرآباد۔یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے حکومت کی جانب سے 70 سال سے زائد عمر کے افراد کو دوبارہ تقرر کئے جانے کو چیلنج کیا گیا۔ جنرل سکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی بی جڈسن نے اپنی درخواست میں کہا کہ حکومت ریٹائرڈ افراد کو دوبارہ موقع دے رہی ہے جن کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔ انہوں نے ایسے بعض تقررات کی مثال پیش کی جن میں پی پرکاش راؤ ڈائرکٹر فیسلٹیز، ڈاکٹر گوتم پنگلے ہیڈ آف سنٹر فار تلنگانہ اسٹڈیز اینڈ سنٹر فار اربن ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اور ڈاکٹر عباس علی ہیڈ سنٹر فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز شامل ہیں۔ ڈائرکٹر جنرل انسٹی ٹیوٹ نے تقررات کے سلسلہ میں کسی اشتہار بغیر ہی مذکورہ ناموں کی سفارش کردی اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کی منظوری کے بعد حکومت نے بھی اندرون دو ہفتے منظوری دے دی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جن افراد کا تقرر کیا گیا انہیں الاٹ کردہ مضامین کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ درخواست گذار نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں آئی اے ایس عہدیداروں کو ٹریننگ دی جاتی ہے لیکن اسے ریٹائرڈ عہدیداروں کے باز آبادکاری مرکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ر