سرکاری اراضی پر غیر مجاز قبضوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :سیدقیصر قائد کانگریس پارٹی نے آج ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت حوالے کی جس میں انہوںنے ارسہ پلی رامرتی تالاب ، جل تالاب مسلخ ، سروے نمبر 252 ، 249کی سرکاری اراضی پرناجائزقبضہ جات کرنے والے سیاسی قائدین پر سی بی آئی انکوائیری کرنے ، ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے اور پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتا ر کرنے کا مطالبہ کیا۔ سید قیصر نے یادداشت میں بتایاکہ دھرم پوری ہلز سرکاری اسکول سے متصل سرکاری اراضی ، حبیب نگر میں سروے نمبر 2866، 2867 پر بغیر لے آؤٹ وینچر انجام دینے ، بابن صاحب پہاڑی، وادی مدینہ میں سروے نمبر 2230 تا 2262اراضی پر بغیر لے آوٹ وینچر انجام دینے کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ سید قیصر نے کہا کہ سرکاری اراضیا ت پر ناجائز قبضہ جات دراصل ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ منتخبہ کارپوریٹر تالاب ، شکم اراضی، نالہ اراضی، پہاڑ ، جنگلات کی اراضی پر ناجائزہ قبضہ جات کرتے ہوئے جعلی پٹہ جات کے ذریعہ فروخت کررہے ہیں جس کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے۔