کانگریس حکومت کے لاپرواہ رویہ سے 51 طلبہ متاثر، طلبہ یونین کا اعلان
نظام آباد :29؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اے آئی ایس ایف کے ضلع جنرل سکریٹری رگھورام اور پی ڈی ایس یو کے ضلع جنرل سکریٹری جناراپو راجیشور نے آر اینڈ بی ہا ئوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست گیر سطح پر واقع ہاسٹلوں میں سمیت غذا فراہم کرنے کی وجہ سے مسلسل واقعات پیش آ رہے ہیں اور ان واقعات پر حکومت کا لاپرواہ رویہ کے خلاف ریاست بھر میں سرکاری اسکول بند کی اپیل کی گئی ہے لہذا بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر قائدین بی رگھورام، جنارپو راجیشور نے کہا کہ کانگریس حکومت کے قیام کے بعد سے 51 طلباء کی فوڈ پوائزننگ سے موت واقع ہوئی ہے خاص طور پر اقامتی مدارس کے جی وی پی، آشرم اسکولوں اور سرکاری اسکولوں میں فوڈ پوائزننگ کے واقعات میں اضافہ ہوا تھا جا رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے کی بے قاعدگیوں کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان واقعات کے باوجود بھی ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی کو وزیر تعلیم کی حیثیت سے نامزد نہیں کیا گیا سمیت غذا کھانے سے جاں بحق ہونے والے طلباء کے لیے فوری ایکس گریشیاء کا اعلان کیا جائے اور لواحقین میں سے ایک کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا۔حکومت کی ناکامی پر طلبہ تنظیموں کی جانب سے منعقدہ کل کے بند کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے تعاون کی خواہش کی۔ اس پروگرام میں ایس ایف آئی کے ضلع سکریٹری وگنیش، پی ڈی ایس یو ضلع صدر نریندر، اے آئی ایس ایف قائدین کشال، پی ڈی ایس یو آرمور ڈویژن کے صدر پرنس، پی ڈی ایس یو کے ضلعی قائدین منوج، راہول اور دیگر نے اس پروگرام میں موجود تھے۔
نظام آباد میں جماعت اسلامی کا اجتماع
نظام آباد :29؍نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عبدالرحمن دائودی ناظم ضلع نظام آباد کے بموجب جماعت اسلامی ہند نظام آباد کے زیراہتمام ہر مہینے کے پہلے اتوار کو مسلمانوں میں دینی شعور بیداری اور ہر موقع پر ملت کی رہنمائی کی غرض سے ’’مرکزی اجتماع‘‘کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے اجتماع یکم ؍ڈسمبر 2024ء بروز اتوار بوقت بعدنماز مغرب بمقام مسجد رضا بیگ احمدی بازار نظام آباد پر ’’مرکزی اجتماع عام‘‘ بعنوان:’’اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی تمنا اور آرزو‘‘کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔ اجتماع کو ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین اسسٹنٹ ڈائرکٹر تربیت گاہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ واسسٹنٹ پروفیسر فزیولوجی گورنمنٹ میڈیکل کالج سنگاریڈی و سابق صدر ایس آئی او حلقہ تلنگانہ مخاطب کریں گے۔