سرکاری اسکولس میں 5 ہزار ٹیچرس کی غیر حاضری

   

محکمہ تعلیم کا سخت نوٹ ، خصوصی ویب سائیٹ کی تیاری ، آن لائن میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کی غیر حاضری کا محکمہ تعلیم نے سخت نوٹ لیا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق ریاست بھر میں 5000 ٹیچرس غیر حاضر رہنے کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی فوری تفصیلات پیش کرنے کی ہیڈ ماسٹرس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ حاضری ، رخصت کی تفصیلات آن لائن میں پیش کرنے کے لیے خصوصی ویب سائٹ تیار کیا گیا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع میں ٹیچرس کے اسکولس ریکارڈس میں تفصیلات ہیں ۔ مگر ٹیچرس اسکولس میں غیر رہتے ہیں ۔ مہینوں اسکولس نہیں پہونچ رہے ہیں ۔ ہیڈ ماسٹر کی بھی مجرمانہ خاموشی ہے ۔ مگر ماہانہ ایسے ٹیچرس تنخواہیں حاصل کررہے ہیں ۔ اسکولس میں ٹیچرس کی غیر حاضری سے طلبہ تعلیم سے محروم ہورہے ہیں ۔ ریاست بھر کے 26 ہزار سرکاری اسکولس میں 1.05 لاکھ ٹیچرس خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اسکولس ایجوکیشن ڈائرکٹریٹ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 5 ہزار ٹیچرس ڈیوٹی سے رجوع نہیں ہورہے ہیں ۔ ان میں زیادہ تر ٹیچرس پہلے رخصت لگائی ہے ۔ میعاد ختم ہونے کے بعد بھی ڈیوٹی سے رجوع نہیں ہوئے چند ٹیچرس ایسے بھی ہیں جو رخصت لگائے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ۔ ڈائرکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے عہدیداروں نے تازہ احکامات جاری کرتے ہوئے غیر حاضر رہنے والے ٹیچرس کی آن لائن کے ذریعہ ویب سائٹ میں تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ٹیچرس کے ایک سال کا ڈاٹا ویب سائٹ میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ چند ٹیچرس بیرونی ممالک کو روانہ ہورہے ہیں ۔ چند خاتون ٹیچرس اور اپنے شوہروں اور بچوں سے جو بیرونی ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں ان سے ملاقات کرنے کے لیے رخصت لگا کر جارہے ہیں ۔ ایک دو ماہ کی رخصت لینے کے بعد میعاد ختم ہوجانے کے بعد وہیں قیام کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہورہے ہیں ۔ ایسے ٹیچرس پہلے ڈائرکٹریٹ اسکول ایجوکیشن سے اجازت حاصل کررہے ہیں ۔ اس کے بعد رخصت کو توسیع دینے کی میسیج یا ای میل کے ذریعہ اطلاع دینے کی ہیڈ ماسٹرس شکایت کررہے ہیں تاہم قواعد کے مطابق انہیں منظوری نہ دینے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ چند ٹیچرس خانگی کالجس میں لکچررس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی محکمہ تعلیم کو اطلاع ملی ہے ۔ چند ٹیچرس بیمار ہونے کی وجہ سے رخصت لگا رہے ہیں ۔ مگر غلط دستاویزات کے ساتھ رخصت کو توسیع دے رہے ہیں ۔ چند ٹیچرس اپنی جگہ دوسروں کو چند پیسے دیتے ہوئے طلبہ کو پڑھانے لگا رہے ہیں ۔ سرکاری اسکولس میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے ٹیچرس کی قلت کو دور کرنے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں غیر قانونی طور پر اسکولس سے غیر حاضر رہنے والے ٹیچرس کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔۔ ن