حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیابس میں کمپیوٹر اساتذہ ( آئی سی ٹی انسٹرکٹرز ) کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے چونکہ پانچ یا اس سے زیادہ کمپیوٹرس کے ساتھ 2837 اسکول ہیں ۔ نئے اسکولوں کو نیبربڈ سرویس اسکیم کے تحت مقرر کیا جائے گا تاکہ طلباء کو تربیت دی جاسکے اور ان کے مناسب استعمال کو یقینی بنایا جاسکے ۔ بھرتی کا عمل جلد ہی تلنگانہ ٹکنالوجی سرویس کے ذریعے شروع کیا جائے گا ۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 15 ہزار روپئے اعزازیہ دس ماہ کے لیے دیا جائے گا ۔ تقریبا بیس سال پہلے متحدہ ریاست میں تقریبا 4200 سرکاری پرائمری اور ہائیر سکنڈری اسکولوں کو کمپیوٹر فراہم کئے گئے تھے ۔ کمپیوٹر انسٹرکٹرس کی تقرری پانچ سال کی مدت کے لیے کی گئی تھی ۔ بعد میں ہٹائے جانے کے بعد کمپیوٹر استعمال میں نہیں آئے اور وہ بیکار ہوگئے ۔ محکمہ تعلیم جو مصنوعی ذہانت کے ساتھ بچوں میں سیکھنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتا تھا ۔ بنگلور میں قائم اے کے ای پی فاونڈیشن کے تعاون سے گزشتہ سال فروری سے ریاست کے 1354 اسکولوں میں اسٹڈ لینگویج اینڈ میاتھس لرننگ پروگرام نافذ کررہا ہے ۔۔ ش