سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 4 افراد کو 6ماہ کی سزا

   

حیدرآباد ۔ 5 نومبر ( سیاست نیوز) احتجاجی دھرنا کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور خودکشی کی کوشش کرنے والے 4 افراد کو ابراہیم پٹنم کی ایک عدالت نے 6ماہ کی سزا اور 500روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ابراہیم پٹنم پولیس نے سال 2014ء کے ایک مقدمہ کی چارج شیٹ داخل کردیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس پوری جگناتھ کی ایک شکایت پر ابراہیم پٹنم پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ جنہوں نے ایم پی ڈی او آفس کے روبرو احتجاج جاری تھا اور اس احتجاج کے دوران ان افراد 29سالہ مہیندر ، 29سالہ بائیلو ، 28سالہ بھاسکر گوڑ ، ساکنان رایول ویلیج ابراہیم پٹنم نے سرکاری دفتر میں فرنیچر اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایا تھا ۔ اس مقدمہ میں فرنیچر اور دیگر اشیاء کو نقصان پہنچایاتھا ۔ اس مقدمہ میں ایک غیرحاضر رہا ۔ جس کی شناخت کرشنا کی حیثیت سے کرلی گئی جنہیں عدالت نے سزا سنائی ہے ۔