حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (پریس نوٹ) اسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سیول رائیٹس و انتظامی کمیٹی مسجد کلاں گولکنڈہ کے زیراہتمام سرکاری جائیدادوں (بالخصوص محکمہ پولیس، ریونیو، اور محکمہ تعلیم) میں تقررات اور اس کی تیاری سے متعلق معلوماتی پروگرام 19 ستمبر 2 بجے دن مسجد کلاں قلعہ گولکنڈہ منعقد ہوگا۔ مہمان خصوصی جناب محمد خواجہ سابق ڈائرکٹر بی سی اسٹڈی سرکل معلومات فراہم کریں گے۔ جناب سید واحد علی اقبال صدارت کریں گے۔ کنوینر جناب محمد افضل ایڈوکیٹ نے شرکت کی خواہش کی۔