سرکاری دواخانوں میں خدمات انجام دینے میڈیکوز پر زور

   

Ferty9 Clinic

گاندھی میڈیکل کالج کی گریجویشن تقریب سے ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے ڈاکٹرس پر زور دیا کہ وہ غریبوں کی خدمت کیلئے سرکاری دواخانوں سے وابستہ ہو کر خدمات انجام دیں ۔ کل گاندھی میڈیکل کالج کی کلاس آف 2017 کی گریجویشن تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر صحت نے گورنمنٹ ہاسپٹلس میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرس کیلئے پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں ریزرویشن کوٹہ شروع کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں میڈیکل طلبہ سے برائے نام فیس لی جاتی ہے اور انہیں قابل لحاظ اسٹائپنڈس دئیے جاتے ہیں اور بتایا کہ اکنامیکل ایم بی بی ایس ایڈمیشن فیس صرف 10 ہزار روپئے ہے جبکہ پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو حکومت کی جانب سے پہلے سال 58 ہزار روپئے اسٹائپنڈ کی پیشکش کی جارہی ہے جب کہ یہ اے پی میں 50 ہزار ، کرناٹک میں 45 ہزار ، کیرالا میں 55 ہزار اور ٹامل ناڈو میں 48 ہزار روپئے ہے ۔ ہریش راؤ نے گاندھی میڈیکل کالج میں اسپیشلائزڈ سنٹرس اور سوپر اسپیشالیٹی ایم سی ایچ سروسیس کے آغاز کا اعلان بھی کیا جس کا 16 اگست کو افتتاح عمل میں آئے گا ۔۔