سرکاری دواخانوں کی ابتر صورتحال پر اسماعیل الرب انصاری کی تشویش

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( راست ) : بی آر ایس پارٹی کے قائدین کا ایک وفد جناب محمد اسماعیل الرب انصاری چیرمین بی آر ایس حلقہ گوشہ محل کی قیادت میں جناب سرینواس راؤ ڈائرکٹر میڈیکل ہیلت اینڈ پبلک ریلیشن سے ان کے دفتر کوٹھی پر ملاقات کی ۔ وفد نے بتایا کہ ان دواخانوں کی صورتحال جو نہایت افسوس ناک بات ہے جب کہ خود اسپتالوں میں دواؤں کے دینے کا نظم ماضی میں تھا اور اب بھی ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب کہ کوئی مریض یا عام آدمی ای این ٹی ہاسپٹل کوٹھی میں داخل ہوتا ہے تو رات کے اوقات میں کتوں کی چاروں طرف کثرت پائی جارہی ہے اور صورت حال یہ ہے کہ دواخانہ کا ایمرجنسی سیکشن جو عقب میں ہے جس کی وجہ سے مریضوں اور مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے ڈائرکٹر میڈیکل ہیلت سے مطالبہ کیا کہ دواخانوں میں بورڈس پر اردو کی تحریر دیں اور نہ کوئی اہم ڈاکٹرس کے بورڈ نہیں ہے جس کی وجہ سے اردو داں مرد و خواتین اور نوجوانوں کو دواخانوں میں پہنچنے کے بعد ڈاکٹرس سے ملنے کے لیے دشواری پیدا ہورہی ہے ۔ جب کہ حکومت دواخانوں کی بہتری اور اس کو ترقی دینے کے لیے لاکھوں روپئے صرف کررہی ہے ۔ ڈائرکٹر سرینواس راؤ نے وفد کو اس بات کا یقین دلوایا کہ جو بھی مسائل ان دواخانوں میں پیدا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے مریض نہایت پریشان اس کو فوری دور کرتے ہوئے ان کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل کی جاکر ایک نئی تاریخ بنائی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر سرینواس جنہوں نے کوویڈ میں مریضوں کی بہترین خدمت کی جس پر مبارکباد دینے والوں میں جناب انصاری اور ان کے ساتھیوں جناب محمد مسعود علی ، ساجد بن عبدالعزیز ، محمد ثنا اللہ خاں ، محترمہ مسکان خان بی آر ایس خاتون لیڈر ، مسرز رضوانہ بی آر ایس و دوسرے موجود تھے ۔۔