نظام آباد کلکٹر سی نارائن ریڈی کا عہدیداران کے ساتھ اجلاس
نظام آباد ۔ نظام آباد ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بتایا کہ 15؍ جولائی سے سرکاری دواخانہ میں رپیڈ ٹسٹوں کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ کرونا وائرس کے بعد دواخانہ کو کوویڈ ہاسپٹل کی حیثیت سے قرار دیتے ہوئے وائرالوجی لیاب کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور ہر دن 30 افراد کے خون کے ٹسٹ کئے جارہے تھے لیکن مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث رپیڈ ٹسٹ کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ہر دن 250 مریضوں کے معائنہ کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کیلئے 2800 رپیڈ کیٹس فراہم کئے گئے ہیں لہذا کرونا کے مریضوں کے معائنہ میں تیزی پیدا کرنے اور جس کسی کو بھی کرونا کی علامت ظاہر ہونے کی صورت میں ٹسٹ کرنے اور پرائمری کنٹاکٹ اور سرکاری ملازمین کا ٹسٹ کرنے اور اسی طرح جن افراد کو علامتیں ظاہر ہورہی ہے انہیں ہوم آئسولیشن رکھتے ہوئے ان کا خون کا ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی اور جس کسی کو بھی پازیٹیو ظاہر ہونے کی صورت میں میڈیکل ٹیم ان کا مانٹیرنگ کرنے اور ہر دن ان سے بات چیت کرنے اور گرم پانی پینے ، غرغارہ کرنے اور لیمو پانی پینے کیلئے ہدایت د یں اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت ۔ حیدرآباد کے دواخانہ میں بستروں کی کمی کے باعث عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ نظام آباد کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر جو کرونا سے متاثر ہونے پر حیدرآباد روانہ کیا گیا تھا ۔ بستر نہ ملنے کی وجہ سے واپس بھیج دیا گیا ۔ لہذا عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کرونا کے خاتمہ کیلئے اقدامات کریں ۔ اس موقع ڈی ایم اینڈ ایچ او سدرشن بھی موجود تھے ۔