سرکاری طبی سہولیات سے استفادہ کرنے عوام سے خواہش

   

Ferty9 Clinic

پداپلی ضلع ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، ڈپٹی چیرمین پی مدھوکر کا خطاب

پداپلی ۔حکومت کی جانب سے فراہم کردہ طبّی سہولیات سے استفادہ کرنے کی زیڈ پی چیرمین پوٹّا مدھوکر نے عوام سے اپیل کی۔آج ضلع سرکاری ہسپتال میں منعقدہ پداپلی ضلع ہاسپٹل ڈیولپمنٹ کمیٹی میٹنگ میں زیڈ پی چیرمین نے عوام سے موصول شدہ 15 اقسام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ عہدیداروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مرکزی ہسپتال میں بستروں اور اسٹریچر کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں برقی مسئلہ کے تدارک کے لئے جنریٹر کی مرمت کروائی گئی ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کی جانب سے آپریشنس کے بعد چند اقسام کے ادویات کی عدم دستیابی کی شکا یت پر تمام درکار اقسام کے ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کا زیڈ پی چیرمین نے تیقن دیا۔سی ایس آر فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے سی سی روڈس کی تعمیر مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ معزز رکن پارلیمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ فنڈز کے ذریعہ خریدی گئی ایمبولنس جلد از جلد پداپلی منتقلی کیلئے کوشش کی جائے گی۔ پداپلی ضلع سرکاری ہسپتال میں صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر زیڈ پی چیرمین نے عدم اطمینان کا مظاہرہ کیا۔ پداپلی صفائی کنٹراکٹر کے بِل کو روک دینے اور نظام صفائی پر متعلقہ کنٹراکٹر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کیلئے مزید کمروں کی فراہمی کے لئے ہسپتال کے فنڈز اور زیڈ پی فنڈز کا مشترکہ استعمال کیا جائے گااور جلد سے جلد کمروں کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔ زیڈ پی چیرمین نے مزید کہا کہ ہسپتال میں خون کے تختیوں کی جانچ کے لئے مریضوں سے 30 روپئے بطور یوزر چارج وصول کرنے کا کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ہسپتال میں فراہم کی جارہی طبّی سہولیات سے عوام کو مکمل طور پر استفادہ کرنے کا انھوں نے مطالبہ کیا ہے۔ ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر واسودیوا ریڈی، ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر پرمود کمار، زیڈ پی ٹی سی بنڈاری رام مورتی، شاردا، نارائنا، ضلع ہسپتال میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر رما کانت وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔