جالندھر: پنجاب کے سرکاری محکموں پرپنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ (پی ایس پی سی ایل) کے 2764 کروڑ روپئے کے بجلی کے بل بقایا ہیں۔ہی ایس ای بی انجینئرز ایسوسی ایشن نے پنجاب اسٹیٹ الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (پی ایس ای آرسی) سے عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے پنجاب حکومت اور اس کے محکموں کی جانب سے زیر التواء ادائیگیوں کے بارے میں ازخود نوٹس درخواست لینے کو کہا ہے ، کیونکہ اس کا تخمینہ 4,000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے ۔ نیز پی ایس پی سی ایل کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اوٹی ایس اسکیموں میں سرکاری محکموں کی شرکت نہ ہونے کے برابر رہی ہے ۔ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری اجے پال سنگھ اٹوال نے چہارشنبہ کو الزام لگایا کہ پی ایس پی سی ایل نے پنجاب حکومت کی طرف سے دی جانے والی/قابل ادائیگی سبسڈی سے متعلق مکمل معلومات شائع کرنا بند کر دیا ہے ۔