سرکاری ملازمین اور پنشنرس کو مکمل تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : آل انڈیا مینارٹیز ویلفیر اسوسی ایشن کے صدر جناب سید شمشاد قادری نے اپنے صحافتی بیان میں حکومت تلنگانہ اور وزیر اعلیٰ تلنگانہ جناب کے چندر شیکھر راؤ سے پر زور مطالبہ کیا کہ ملازمین سرکاری اور پنشنرس کے وظیفہ میں پچھلے تین مہینے سے جو کٹوتی کی جارہی ہے اس کو روکتے ہوئے اگر پوری تنخواہ اور وظیفے ایصال کریں تو ملازمین خصوصی طور پر وظیفہ یاب حضرات راحت کی سانس لے سکیں گے ۔ اس کمر توڑ مہنگائی میں ضروریات زندگی کو پورا کرنا بڑا مشکل ہوگیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ سے انہوں نے درد مندانہ اپیل کی کہ ملازمین اور وظیفہ یاب حضرات کی پریشانی اور مجبوریوں کو سمجھتے ہوئے جون 2020 سے مکمل تنخواہیں اور وظیفہ ایصال کیا جائے تو خصوصی طور پر وظیفہ یاب حضرات اس کمر توڑ مہنگائی میں سکون و راحت سے سانس لیں گے ۔۔