سرکاری ملازمین اور پنشنرس کے لیے ہیلت اسکیم پر عمل آوری

   

ملازمین کے نمائندوں کی وزیر صحت ہریش راؤ سے ملاقات
حیدرآباد ۔21۔ جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ این جی اوز یونین کے اعزازی صدر دیوی پرساد کی قیادت میں وزیر فینانس ہریش راؤ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرس کیلئے ایمپلائیز ہیلت اسکیم اور دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے بتایا کہ ملک میں تلنگانہ واحد ریاست ہے جس نے ملازمین اور پنشنرس کے حق میں فیصلے کئے ہیں۔ ملازمین اور پنشنرس کے مسائل کے حل کیلئے چیف منسٹر کے سی آر سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین اور پنشنرس کی ہیلت اسکیم پر موثر عمل آوری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ہریش راؤ نے کہا کہ طبی خدمات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن سب سے زیادہ تلنگانہ میں ہے۔ مرکز کی جانب سے عدم تعاون کے باوجود ریاست میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ ہریش راؤ سے ملاقات کرنے والوں میں تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائیز اسوسی ایشن کے صدر دامودر ریڈی ، جنرل سکریٹری چندر شیکھر ، خازن گنگا ریڈی ، پنشنرس جے اے سی کے صدرنشین لکشمیا ، پورنا چندر راؤ ، نرسنگ راؤ ، ایل سرینواس ریڈی اور دوسرے شامل ہیں۔ر