حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سرکاری ملازمین کی نئے زونل سسٹم کے تحت تقسیم کے سلسلہ میں 6 محکمہ جات کے عہدیداروں کا سکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ محکمہ جات بلدی نظم و نسق و شہری ترقی، پنچایت راج و رورل ڈیولپمنٹ، انیمل ہسبینڈری ڈیری ڈیولپمنٹ اینڈ فشریز، بہبودی خواتین و اطفال، معذورین و سینئر سٹیزن، اریگیشن اور کمرشیل ٹیکسیس کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی نے تلنگانہ این جی اوز کی نمائندگیوں کی سماعت کی۔ مختلف محکمہ جات کے 16 ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کی نگرانی میں تقریباً 2500 ملازمین کی منظوری دی گئی ہے۔ ان کے آپشن اور دیگر تفصیلات کی بنیاد پر یہ الاٹمنٹ کیا گیا۔ کمیٹی کے ارکان وکاس راج، این شیوا شنکر نے متعلقہ سکریٹریز سے مشاورت کے ذریعہ جی او 317 کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق الاٹمنٹ کیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس کام کی نگرانی کی۔ دیگر محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ الاٹمنٹ کی تفصیلات پورٹل پر اَپ لوڈ کریں۔ر