طویل عرصہ سے مسائل کا التواء ، ٹی این جی اوز ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس
حیدرآباد۔ 26ستمبر(سیاست نیوز) علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد گذشتہ چھ سالوں سے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین انصاف کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سرکار ی ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیمیں اور ادارے بالخصوص تلنگانہ تحریک میں سرگرم رول ادا کرنے والی سرکاری ملازمین کی تنظیم ٹی این جی اوز بھی مجبور اور بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔ پی آر سی‘ سرکاری ملازمین کو ہلت کارڈس کی اجرائی‘ نئی پنشن اسکیم کی برخواستگی ‘ خاتون ملازمین کے لئے میٹرنٹی چھٹیوں کی عدم فراہمی جیسے حساس مسائل کئی سالوں سے زیر التوا ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے وقت آندھرا میںخدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی تلنگانہ واپسی بھی علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے باوجود زیرالتوا ء رکھے گئے ہیں ۔سرکاری ملازمین کی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوگئی ہیں بالخصوص مخالف سرکاری ملازمین حکومت کے رویہ کے خلاف آئے دن احتجاجی مظاہروں کا جو سلسلہ تھا وہ بھی بندہوگیاہے۔ اور اب ٹی این جی اوز نے اپنے مطالبات کی عاجلانہ یکسوئی کے لئے ذرائع ابلاغ کا سہارا لیاہے۔ ٹی این جی اوز گریٹر حیدرآباد ایکزیکٹیو کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد کیاگیا جس میں یونین کی سنٹرل کمیٹی کے صدر کارم رویندر ریڈی‘ جنرل سکریٹری راجندریڈی‘ کے علاوہ گریٹر حیدرآباد کے صدر ایس ایم حسینی مجیب‘ جنرل سکریٹری پربھا کر او ردیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کے رویندر ریڈی نے 32اضلاع کے سرکاری ملازمین جو ٹی این جی اوز سے وابستہ ہیںانہیں بھروسہ دلایاکہ بہت جلد سرکاری ملازمین کے مسائل پر حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔