سرینگر: ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کا ایک سرکردہ کمانڈر شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک ہوگیا۔ معراج الدین عرف عبید کئی برسوں سے شمالی کشمیر میں سرگرم تھا اور اُسے کئی دہشت گردانہ واقعات میں ملوث بتایا جاتا تھا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ روز ہندواڑہ میں معمول کی ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران گاڑیوں کو روکا گیا ، ایک راہرو مشتبہ انداز میں دیکھا گیا جو آخرکار انکاؤنٹر میں مارا گیا۔