ممبئی : بالی ووڈ کی آنجہانی سوپر اسٹار سری دیوی کی زندگی پر بایو گرافی ریلیز کی جا رہی ہے ۔ سری دیوی کی موت کے پانچ سال بعد ان کی بایو گرافی ‘ سری دیوی دی لیجینڈ ’ ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔ اس بایو گرافی کو سری دیوی کے بونی کپور لانچ کریں گے ۔ بایوگرافی کے مصنف دھیرج کمار نے لکھا ہے ، جو کالمسٹ ،رائٹر اور ریسرچر ہیں ۔ کتاب کے رائٹس ویسٹ لینڈ بکس کو دئے گئے ہیں ۔ویسٹ لینڈ بکس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ‘ شریدیوی :دی لیجینڈ’ کتاب کے بارے میں باضبطہ اعلان کیا ۔ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ویسٹ لینڈ بکس نے کہا ،‘ہم یہ اعلان کرتے ہوئے بہت ہی پر جوش ہیں کہ ہم شری دیوی کی زندگی پر مشتمل بایو گرافی کو ریلیز کریں گے ۔ وہ ایک مشہور اور حقیقی سوپراسٹار تھیں ۔