حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے سری سیلم کے قریب ایک مکان میں جمعرات کی رات ایک تیندوا داخل ہوگیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ نلاملا جنگل کے قریب واقع سری سیلم میں عقیدت مند آتے ہیں لیکن چند دنوں سے یہاں تیندوے کو دیکھا جارہا ہے ۔ پاتال گنگا کی سیڑھیوں کے قریب ستیہ نارائنا کا مکان واقع ہے ۔ اکثر اس علاقے میں تیندوے کو دیکھے جانے کی وجہ سے احتیاطی طور پر پورے علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ۔ جمعرات کی رات کو ایک تیندوا سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کرشنا ندی کا کنارہ اور جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے تیندوے جنگلات سے آبادی والے علاقوں میں آرہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے مقامی افراد اور عقیدت مندوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ مندر کے ای او سرینواس راؤ نے مندر کے عملے کو الرٹ کردیا ہے اور ساتھ ہی پولیس اور جنگلات کے افسران بھی تیندوے کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔ ش
