نئی دہلی : حکومت نے سری لنکا کا دورہ کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سفر کے دوران احتیاط برتیں اور کرنسی اور ایندھن سے متعلق مسائل پر پیشگی تیاری کرکے نکلیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ میں کہاکہ ’’ہم سری لنکا میں ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کی حد تک انتہائی احتیاط برتیں۔‘‘ انہیں کرنسی کی تبدیلی اور ایندھن کی پوزیشن جیسے اہم معاملات پر پیشگی تیاری کرکے نکلنا چاہئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن سری لنکن حکام کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
اور کسی ہندوستانی شہری پر حملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ہم نے ہندوستانی شہریوں کے لیے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں۔