سری لنکا میں شدید بارش ہزاروں افراد متاثر

   

Ferty9 Clinic

کولمبو،22اکتوبر(یو این آئی) سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کے سبب چار افراد ہلاک اور 9500 سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی) نے بدھ کو کہا کہ بارش سے 2,395 خاندانوں کے کل 9,542 افراد متاثر ہوئے ہیں، اور 422 مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو کئی صوبوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ نے ندیوں کے قریب رہنے والے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔