سری لنکا میں فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں 3 دولت اسلامیہ عسکریت پسند ہلاک

   

کولمبو ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے 3 عسکریت پسندوں نے سری لنکا کی فوج کے ساتھ مشرقی صوبہ میں انکاؤنٹر کے دوران ہولناک فائرنگ کے تبادلے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ جمعہ کی رات فوج کے ساتھ عسکریت پسندوں کا انکاؤنٹر ہوا تھا جو قومی توحید بنات سے تعلق رکھتے تھے جسے /31 اپریل کو دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام میں جس میں 253 افراد ہلاک اور دیگر 500 زخمی ہوگئے تھے امتناع عائد کردیا تھا ۔