کولمبو : سری لنکا میں تقریباً ایک ہزار بیکریوں کو پکوان گیس کی شدید قلت کے سبب بند کردیا گیا۔ انڈسٹری کی اسوسی ایشن نے گذشتہ روز بتایا کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں تغیر کا اثر ملک کی معیشت پر پڑا ہے۔ جزیرہ پر مبنی قوم کو گذشتہ 10 سال کے اپنے بدترین مالیاتی بحران کا سامنا ہے۔ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر جنوری میں 70 فیصد گھٹ کر 2.36 بلین ڈالر ہوگئے۔ حکومت کو ویزا، ادویات اور ایندھن کے بشمول مختلف درآمدات کیلئے ادائیگی میں مشکل درپیش ہے۔