کولمبو 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ٔ سری لنکا میں کورونا وائرس کی وجہ سے پہلی موت کی توثیق ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ذیابطیس کا شکار ایک 65سالہ شخص اس وائرس کی وجہ سے چل بستا ہے ۔ اس شخص کا کولمبو میں علاج کیا جا رہا تھا اور ہفتے کو اس کی موت واقع ہوگئی ۔ ڈائرکٹر جنرل ہیلت سروسیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس شخص کو ہائی بلڈ پریشر اور ہائی شوگر کا عراضہ لاحق تھا ۔ اب تک سری لنکا میں اس وائرس کے 115 کیسیس کا پتہ چلا ہے جبکہ پہلی موت واقع ہوئی ہے ۔ سری لنکا میں بھی اس وائرس سے نمٹنے حکومت کی جابن سے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔