سری لنکا ورلڈ کپ سے خارج

   

پلیکلے ، 25 فبروری (ایجنسیز)آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کا شریک میزبان سری لنکا سوپر ایٹ مرحلے میں دوسری شکست کے ساتھ آج ایونٹ سے خارج ہوگیا ۔ ہفتہ کو پاکستان کے ساتھ میچ سری لنکا کیلئے ٹورنمنٹ میں غیر اہم ہوگا ۔ آج نیوزی لینڈ نے 168/7 بنائے اور سری لنکا کو 107/8 پر محدود رکھتے ہوئے 61 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ راچن رویندر کو آل راؤنڈ مظاہرہ پر میچ ایوارڈ دیا گیا ۔