کولمبو: سری لنکا کے پارلیمنٹ میں چہارشنبہ کے روز معاشی بحران کی صورتحال پر خصوصی بحث ہوگی۔ پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کا اعلان پارلیمنٹ میں پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ کولمبو پیج نے پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندرا یاپا ابھے وردھنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ موجودہ بحران کے دو حل ہیں صدر کا پارلیمنٹ سے صدر کے انتخاب کیلئے ازخود استعفیٰ دینا اور عبوری حکومت بنانا۔