سری لنکا کی کامیابی قابل ستائش

   

کولمبو۔سری لنکا کے لیجنڈری کرکٹرز جیسے سنت جے سوریا اور روشن مہاناما نے منگل کی رات آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ونڈے سیریز جیتنے پر گھریلو ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے اس بحران کے دوران عوام کے لیے خوشی لے کر آیا۔ ملک کے لیے مشکل وقت میں یہ ایک اہم کامیابی ہے ۔داسن شناکا کی زیرقیادت سری لنکا نے پانچ میچوںکی سیریز کے چوتھے ونڈے میں آسٹریلیا کو چار رنز سے شکست دے کر 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ 30 برسوں میں پہلی ونڈے کامیابی حاصل کی ہے ۔اس کامیابی پر ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے ۔