سری لنکا کے چرچ نے ایسٹر خودکش حملہ آوروں کو معاف کردیا

   

کولمبو 12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے پادری مالکم رنجیت نے آج کہا کہ رومن کیتھولک چرچ نے 2019 میںایسٹر کے موقع پر کئے گئے خود کش حملہ کے ذمہ داروں کو معاف کردیا ہے ۔ اس حملہ میں جملہ 279 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ مالکم رنجیت نے کہا کہ ہم دشمن کیلئے بھی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم نے ایسٹر چرچ حملے کے ذمہ داروں کو بھی معاف کردیا ہے ۔ وہ ایسٹر کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔