گیلونگ (وکٹوریہ)۔ کوسل مینڈس نے عمدہ 79 رنز بنائے جبکہ وینندو ہسرنگا نے تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت سری لنکا نے کارڈینیا پارک گیلونگ میں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کے گروپ اے کے فیصلہ کن میچ میں نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سوپر 12 میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ مینڈس کی اننگز نے 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ چمپیئن کو اپنے 20 اوورز میں 162/6 تک پہنچانے میں مدد کی، نیدرلینڈز کے اوپنر میکس او ڈاؤڈ نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 71 رنز بنائے اور وہ اپنی ٹیم کے لیے طویل اننگز والے بیٹر تھے لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہیں دلواسکے۔ انہیں دوسرے سرے سے زیادہ حمایت حاصل نہیں ہوئی کیونکہ نیدرلینڈزکا اختتام 20 اوورز میں 146/9 پر ہوا، لیگ اسپنر ہسرنگا نے 3-28 اور آف اسپنر مہیش تھیکشنا نے 2-32 وکٹیں لیں۔163 کا تعاقب کرتے ہوئے وکرمجیت سنگھ نے مہیش تھیکشانہ کی گیند کو سیدھا مڈ وکٹ پر مارا۔ لاہیروکمارا فاسٹ بولنگ کے شعبے کے دیگر بولر زخمی ہونے کی وجہ سے لائے گئے اور انہوں نے باس ڈی لیڈے کو آف اسٹمپ کے باہر ایک لینتھ گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔ تین گیندوں کے بعد کولن ایکرمین تین میچوں میں اپنے دوسری صفر کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔ ٹام کوپر نے تھیکشنا کی دوسری وکٹ بننے سے پہلے باؤنڈریز کا ایک سلسلہ حاصل کیا۔کیپٹن اسکاٹ ایڈورڈز نے سوئپ کا استعمال کرتے ہوئے تین باؤنڈریز لگائیں لیکن ان کا امید افزا قیام اس وقت ختم ہوگیا جب وہ اپنے اسٹمپ کے پار بہت دور چلے گئے اور 15ویں اوور میں بنورا فرنینڈو کے خلاف بولڈ ہو گئے۔ ہالینڈ اس کے بعد تاش کے پتوں کی طرح منہدم ہوگیا ۔ ٹم پرنگل اور پال وین میکرن رن آؤٹ ہوگئے، جب کہ ہاسرنگا کی گوگلی کیسل ٹم وین ڈیرگگٹن اور فریڈ کلاسن کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ او ڈیوڈ، جنہوں نے اپنے ساتھیوں کے تیزی سے آوٹ کی وجہ سے زیادہ اسٹرائیک حاصل نہیں کی، اپنی نصف سنچری حاصل کرنے کے لیے لیگ سائیڈ کے ذریعے باؤنڈریز کی ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے تھیکشنا کی گیند پر دو چھکے لگائے اور کمارا کے آف سائیڈ پر ایک چوکا لگایا لیکن ان کی بیٹنگ بیکار گئی۔اس سے قبل مینڈس نے پوری اننگز میں تقریباً اپنے بیٹ کو خاموش ہونے نہیں دیا۔کریز پر اپنے 44 گیندوں کے قیام کے دوران جدوجہد کے مختلف لمحات پر قابو پاتے ہوئے، 179.55 کے اسٹرائیک ریٹ پر پانچ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 79 رنز اسکور کئے ہیں۔ پہلے بیٹنگکا انتخاب کرتے ہوئے، سری لنکا نے سست پچ پر اچھی شروعات نہیں تھی کیونکہ نیدرلینڈ پہلے دس اوورز تک اسکور کو قابو میں رکھا اورصرف 60 رنز دے ۔
مختصر اسکور: سری لنکا 20 اوورز میں 162/6 (کوسل مینڈس 79، چارتھ اسالنکا 31؛ پال وین میکرین 2-25، باس ڈی لیڈے 2-31) نیدرلینڈ 146/9 (میکس او ڈاؤڈ 71 نہیں آؤٹ؛ وینندو ہسرنگا 3-28، مہیش تھیکشانا 2-32)
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز مدھیہ پردیش میں منعقد ہوں گے
نئی دہلی۔ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 کی میزبانی مدھیہ پردیش کودی گئی ہے ۔نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ٹھاکر نے بتایا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے آئندہ ایڈیشن میں کل27 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ، جن کا انعقاد بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، جبل پور، منڈلا، کھارگاؤں (مہیشور) اور بالاگھاٹ میں ہوگا۔