سری لیلا : اوانٹاوا کی مقبولیت کا ریکار؛ توڑیں گے؟

   

حیدرآباد ۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والے پشپا 2: دی رول کے ٹریلر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے، اور شائقین میں بلاک بسٹر فلم پشپا: دی رائز کے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کرنے کی دلچسپی کو عروج پر پہنچادیا ہے۔ ٹریلر میں اللو ارجن اپنی مشہورکردار پشپا لال چندن کی اسمگلنگ کرنے والے کے طور پر واپس آ رہے ہیں اور رشمیکا مندنا ان کی وفادار بیوی کے کردار میں نظر آئیں گی، وہیں غیر متوقع طور پر سری لیلا توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ، جو اس بار فلم کے نئے آئٹم سانگ میں اپنی ڈانس صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ہیں۔ پہلی فلم پشپا: دی رائز میں، سمانتھا رْتھ پربھو نے اپنی بجلی جیسی اداؤں کے ساتھ گانے او انٹاوا کو ایک یادگارگانے میں بدل دیا تھا اور اپنے ڈانس سے مداحوں کو مسحورکردیا تھا۔ اس گانے کی شاندارکوریوگرافی اور سمانتھا کے دلکش اداؤں نے گانے کو فوراً مقبول بنا دیا اور یہ حالیہ تیلگو سنیما کے سب سے مشہور گانوں میں سے ایک بن گیا ہے ۔ اس کی بے حدکامیابی گانے کی کشش کے ساتھ ساتھ سمانتھاکی جادوئی موجودگی کا ثبوت بھی تھا ۔ یہ گانا پلے لسٹ پر چھاگیا، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کا حصہ بنا اور پشپا 2 کے کسی بھی آئٹم سانگ کے لیے نئے توقعات کو مزید بلند کردیا۔ پہلی فلم کی شاندار کامیابی اور سمانتھا کے گانے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ پشپا 2 بھی اس اداکارہ کو ایک اور آٹیم سانگ دیا جائے گی لیکن ایک بڑی تبدیلی کے طور پر پشپا 2 کے ٹریلر میں سری لیلا کو نہ صرف ایک بار بلکہ دو بار نمایاں طور پر دکھایا گیا، جو آنے والے گانے کسّک میں ان کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ ایک منظر میں وہ اپنے شاندار ڈانس مووزکے ساتھ تنہا نظر آتی ہیں، جب کہ دوسرے منظر میں وہ اللو ارجن کے ساتھ پردہ پر نظرآرہی ہیں۔ اس ڈانس کی رانی کے نام سے مشہور اداکارہ کی نئی شمولیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گانا فلم کی کہانی اور تشہیری حکمت عملی میں ایک اہم حیثیت رکھتا ہے۔ لیکن مداحوں کے ذہنوں میں سوال ہے کہ سمانتھا نے جو گانے کو مقبولیت دالوائی تھی اس کا ریکارڈ کیا سری لیلا توڑ پائیں گی ؟