سری نگر۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں چہارشنبہ کی صبح ایک فوجی اہلکار کو مردہ پایا گیا۔سرینگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں واقع اولڈ ائر فیلڈ فوجی کیمپ میں چہارشنبہ کی صبح 127 لائٹ اے ڈی ریجمنٹ سے وابستہ ایک اہلکار کو مردہ پایا گیا۔مہلوک فوجی افسر کی شناخت ایم پیرا میسوران کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کو فوری طور پر نزدیکی فوجی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔فوجی اہلکار کی موت بظاہر حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی ہے ۔
منشیات کیساتھ13گرفتار
بستی۔11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بستی میں پولیس نے مختلف مقامات سے 13 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ پولیس نے خصوصی مہم کے تحت گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کے قبضے 645 شیشی غیر قانونی دیسی شراب،50لیٹردیسی شراب، ایک کلو 300 گرام گانجا،10نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔