سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے راوتھ پورہ باغات میں اہلیہ نے مبینہ طورپر اپنے شوہر کا قتل کیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرکے ملزمہ کو حراست میں لے کر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق راوتھ پورہ باغات میں ہفتے کی شام کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک شخص کا مبینہ قتل کیا گیا ۔اہل خانہ نے الزام لگایا کہ عبدالرشید ڈار کا اپنی اہلیہ کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عبدالرشید ڈار کو اس کی اہلیہ اور دو بیٹیاں روزانہ زد کوب کر تے تھے اور اس بات کا علم پورے علاقے کو ہے ۔