سری نگر : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا ۔اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کے پیش نظر تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا ۔ سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ہمارے لال چوک سری نگر میں نئے گھنٹہ گھر کے اوپر قومی پرچم لہرا رہا ہے ۔ہمارے ایس سی ایل اور ایس ایم سی ٹیموں نے زبردست کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نو ڈیزائن شدہ کلاک ٹاور اور اس کے نئے کلاک خوشحالی،ترقی اور خوشی کی علامت بن جائیں۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تاریخی گھنٹہ گھر کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے ۔جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ نے شہر سری نگر کو جاذب نظر بنانے کی خاطر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد پراجیکٹس پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ ۔