سرینگر25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو بیرون دنیا کیساتھ جوڑنے والی سرینگر۔ جموں قومی شاہراہ ناساز گار موسمی حالات کے باعث جمعہ کو مسلسل پانچویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کیلئے بند رہی۔تازہ برف باری اور کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے جمعہ کے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔