سریناکو دوسری بیٹی تولد

   

نیویارک ۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی سابق ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔میڈیا کے مطابق سرینا ولیمز کی بیٹی کا نام (Adira River Ohanian) رکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے سرینا ولیمز اور ان کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔ سرینا ولیمز کے شوہر نے بتایا کہ بیٹی اور والدہ دونوں صحت مند اور خیریت سے ہیں۔ واضح رہے کہ سرینا ولیمز کی پہلی بیٹی کا نام اولمپیا ہے جس کی عمر 5 سال ہے۔یادرہے کہ سرینا اپنے وقت کی ایک شاندار کھلاڑی رہی ہیں جنہوں نے متعدد گرانڈ سلام خطابات کے علاوہ دیگر کئی ایونٹس بھی جیتے ہیں۔