حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) بی آر ایس سے معطل کردہ قائدین پی سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ جاریہ ماہ کے اواخر تک کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کھمم میں ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس میں سرینواس ریڈی جبکہ ناگر کرنول کے جلسہ عام میں جوپلی کرشنا راؤ اور دامودر ریڈی کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 جون کے بعد سرینواس ریڈی اور جوپلی کرشنا راؤ رکن کونسل دامودر ریڈی کے ہمراہ نئی دہلی میں راہول گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ راہول گاندھی سے ملاقات کا وقت طئے ہونے کے بعد یہ قائدین اپنے حامیوں کے ساتھ نئی دہلی پہنچیں گے ۔ اسی دوران بی آر ایس کے بعض دیگر قائدین بھی کانگریس میں شمولیت کی تیاری کر رہے ہیں۔ ر