٭ سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک جوائنٹ پٹرول پارٹی پر ہفتہ کو سرینگر کے کرن نگر علاقہ میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ 144 ویں بٹالین کے 6 سی آر پی ایف پرسونل زخمی ہوئے اور ان کو دواخانہ میں شریک کرایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسیس نے سرینگر میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ کے ذریعے حملہ کیا جبکہ مشترکہ ٹیم ایک چیک پوائنٹ پر تعینات تھی۔ انھوں نے کہا کہ دستی بم بڑی آواز کے ساتھ پھٹ پڑا جس پر علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سکیورٹی فورسیس نے جوابی کارروائی میں ہوا میں چند فائر کئے۔ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے دو ماہ تک وادی میں خاموشی کے بعد عسکری حملے شروع ہوچکے ہیں۔